ننکانہ صاحب : بابا گرونانک کے جنم دن کی مناسبت سے ضلع ننکانہ صاحب میں 5 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر ننکانہ، تسلیم اختر راؤ نے جاری کیا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق، اس روز ضلع بھر کے تمام سرکاری ادارے، تعلیمی ادارے، سکولز اور کالجز بند رہیں گے۔ بابا گرونانک کا یوم پیدائش سکھ کمیونٹی کے لیے ایک انتہائی اہم اور مقدس موقع ہوتا ہے، جسے مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔