Get Alerts

کراچی میں ڈمپر نے ایک اور جان لے لی ،ٹکر سے نوجوان جاں بحق

کراچی میں ڈمپر نے ایک اور جان لے لی ،ٹکر سے نوجوان جاں بحق

کراچی:شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ لانڈھی کے علاقے ہسپتال چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ کاشان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 19 سالہ جواد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر موقع سے فرار ہوگیا اور پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لانڈھی میں پیش آنے والا یہ واقعہ کراچی میں ایک ہی دن کے دوران ہیوی ٹریفک سے دوسرا حادثہ ہے۔ اس سے قبل نشتر روڈ، رامسوامی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے شاہ زیب نامی نوجوان جاں بحق اور اس کی اہلیہ زخمی ہوئی تھیں۔

پہلے حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو نذرِ آتش کر دیا تھا۔ 

ٹیگز: