Get Alerts

کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے تین افراد کی جان لے لی، شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی

کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے تین افراد کی جان لے لی، شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی

کراچی:کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری کراسنگ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں تین افراد  جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے بعد، واقعہ سے مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی، جس پر پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور صورتحال کو قابو میں کیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب، دو دن قبل سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کراچی میں تمام غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کو فوری طور پر ضبط کیا جائے گا تاکہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔

ٹیگز: