لاہور:آئی سی سی نے ایشیا کپ 2025 کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو سزائیں سنائی ہیں۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے۔
پاکستانی کھلاڑی حارث روف کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر دو میچوں کی پابندی عائد کی گئی ہے، جس کے تحت وہ 6 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول دوسرے میچ میں ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔