Get Alerts

آئی سی سی نے بابر اعظم پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا

آئی سی سی نے بابر اعظم پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم پر آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ واقعہ سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ کے دوران پیش آیا، جہاں بابر اعظم نے آئی سی سی کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی۔ اس آرٹیکل کے تحت کرکٹ کے سامان، کپڑوں، گراؤنڈ کے آلات یا فکسچرز کو نقصان پہنچانے پر سزا دی جاتی ہے۔

میچ کے دوران بابر اعظم نے اپنے آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں آ کر بیٹ کو وکٹوں پر مارا، جس سے وہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ اس رویے پر بابر اعظم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ ان کا گزشتہ 24 ماہ میں پہلا جرم تھا۔

بابر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کر لی اور میچ ریفری علی نقوی کی تجویز کردہ سزا قبول کر لی، جس کے نتیجے میں باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔ اس چارج کو آن فیلڈ امپائرز ایلکس وارف اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر شرف الدولہ ابن شاہد اور فورتھ امپائر فیصل آفریدی نے عائد کیا تھا۔

ٹیگز: