Get Alerts

پنجاب اسمبلی میں شناختی کارڈ پر بلڈ گروپ درج کرنے کی قرارداد متفقہ منظور

پنجاب اسمبلی میں شناختی کارڈ پر بلڈ گروپ درج کرنے کی قرارداد متفقہ منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی نے قومی شناختی کارڈ پر خون کا گروپ درج کرنے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن احمد اقبال چوہدری نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ حادثات اور ہنگامی حالات میں مریض کے بلڈ گروپ کی فوری معلومات نہ ہونے سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

قرارداد میں وفاقی حکومت اور نادرا سے سفارش کی گئی کہ نئے اور تجدید شدہ شناختی کارڈز پر خون کے گروپ کی معلومات شامل کی جائیں تاکہ ایمرجنسی طبی امداد میں تیزی اور مؤثریت لائی جا سکے۔

احمد اقبال چوہدری نے کہا کہ یہ اقدام عوامی مفاد میں ایک اہم پیش رفت ہے جو ہنگامی طبی نظام کو مضبوط بنائے گا۔

ٹیگز: