"جیتیں گے بھئی جیتیں گے"، چاہت فتح  بازی لے گئے،  علی ظفر سے پہلے  ورلڈ کپ کا گانا ریلیز کردیا

لاہور: گلوکار چاہت فتح علی خان بازی لے گئے۔ ا نہوں نے  گلوکار علی ظفر سے  پہلے ورلڈ کپ کا گانا  ریلیز رکردیا اور سوشل میڈیا پر ا س کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کردی۔ 

چاہت فتح علی خان  کے گانے کے بول  ہیں  ’جیتیں گے بھئی جیتیں گے‘، اس کی ویڈیو آنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) اور یوٹیوب پر اپلوڈ کی ہے۔

’جیتیں گے بھئی جیتیں گے‘ کی دُھن  چاہت فتح علی خان نے  خود لکھی ہے ۔  ویڈیو میں وہ رقص کرتے ہوئے اپنے منفرد اندار میں گنگنا رہے ہیں۔  جس کی وجہ سے یہ گانا   سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

گانا سننے کے لیے ویڈیو لنک پر کلک کریں

https://twitter.com/chahat_fateh/status/1709218018327179375?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1709218018327179375%7Ctwgr%5E132a5785abd5cc0d7b77add4a0a8afef56cb2e1f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2546439%2F24

مصنف کے بارے میں