Get Alerts

چاہت فتح علی خان پر لندن میں انڈوں کی "چاہت" ۔۔۔۔فینز کے ساتھ سیلفی مہنگی پڑ گئی

چاہت فتح علی خان پر لندن میں انڈوں کی

لندن :سوشل میڈیا پر اپنے منفرد انداز اور الٹے سیدھے سروں سے شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان کو لندن میں مداحوں سے ملاقات کچھ زیادہ ہی مہنگی پڑ گئی۔ ایک مقامی کیفے کے باہر تصاویر بنواتے وقت نقاب پوش نوجوانوں نے ان پر اچانک انڈے برسا دیے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب چاہت فتح علی خان ایک مقامی کیفے میں مدعو کیے گئے پروگرام کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوا رہے تھے۔ اچانک دو نوجوان دوڑتے ہوئے آئے، انڈے پھینکے اور بدکلامی کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔

چاہت فتح علی خان نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہایہ بچے تھے جنہوں نے مجھ پر انڈے پھینکے۔ میں ایسی حرکتوں سے نہیں رکوں گا۔ میں اپنی زندگی میں خوش ہوں اور میرے فینز میرے ساتھ ہیں۔
انہوں نے جلد اس واقعے پر ویڈیو پیغام جاری کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور سیکیورٹی انتظامات پر سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: