چمن، افغان   اہلکاروں  کی  فائرنگ ، 2 پاکستانی شہید

چمن، افغان   اہلکاروں  کی  فائرنگ ، 2 پاکستانی شہید
سورس: File

کوئٹہ:چمن بارڈر کراسنگ کے فرینڈ شپ گیٹ پر افغان   اہلکاروں نے   راہگیروں پراندھا دھند فائرنگ  کردی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  فائرنگ   کا واقعہ زیرو لائن پر واقع آؤٹ باؤنڈ گیٹ پر پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے 12 سالہ بچے سمیت 2 پاکستانی شہری شہید  ہوگئے۔اس واقعہ پر پاک فوج کے جوانوں نے  انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ۔

مصنف کے بارے میں