Get Alerts

ایشوریا اور ابھیشیک کی شکایت پر یوٹیوب نے سینکڑوں اے آئی ویڈیوز ہٹا دیں

ایشوریا اور ابھیشیک کی شکایت پر یوٹیوب نے سینکڑوں اے آئی ویڈیوز ہٹا دیں

ممبئی: بھارتی اداکار جوڑے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی قانونی کارروائی کے بعد یوٹیوب نے "اے آئی بالی وُڈ عشق" نامی چینل کی سینکڑوں مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں۔ ان ویڈیوز میں مشہور شخصیات کو قابلِ اعتراض اور رومانوی مناظر میں دکھایا گیا تھا، جنہیں 1.6 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا تھا۔

درخواست میں ان ویڈیوز کو املاکِ دانش (IP) حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ جوڑے نے گوگل اور دیگر ویب سائٹس کے خلاف 4.5 لاکھ ڈالر ہرجانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ یوٹیوب کے مطابق چینل خود تخلیق کار نے حذف کیا، تاہم بعض مشابہ ویڈیوز تاحال پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔

ٹیگز: