لاہور: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ترقی کے لحاظ سے 193 ممالک میں 167واں نمبر ہے اور 2019 کے بعد ہیومن انڈیکس میں 6 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گورننس اگر بہتر نہ کی گئی تو ملک میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملات کو بہتر بنانے کے لیے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا ہوں گے تاکہ مسائل کا فوری اور مؤثر حل ممکن ہو سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری ناگزیر ہے اور اس کے لیے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔