Get Alerts

 اگر  دوبارہ "آپریشن سندور" جیسی کسی مہم جوئی کی کوشش کی گئی، تو اس بار تمام شکوے دور کر دیے جائیں گے: سکیورٹی ذرائع

 اگر  دوبارہ

راولپنڈی :سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے آئندہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر دشمن نے دوبارہ "آپریشن سندور" جیسی کسی مہم جوئی کی کوشش کی، تو اس بار تمام شکوے دور کر دیے جائیں گے اور پہلے سے زیادہ سخت ردعمل سامنے آئے گا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی قیادت کی جانب سے دی جانے والی حالیہ دھمکیاں محض گیدڑ بھبکیاں ہیں، جن کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع نے اس بات کی بھی سختی سے تردید کی کہ پاک فوج کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق رہا ہے یا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ 

ٹیگز: