کیلیفورنیا: اوپن اے آئی، جو مشہور اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی ہے، نے اپنی نئی سوشل میڈیا ایپلیکیشن ‘سورا 2’ کو متعارف کروا دیا ہے۔
اوپن اے آئی کی بلاگ پوسٹ کے مطابق، ‘سورا 2’ ایپ کو فی الحال ایپل کے پلے اسٹور پر پیش کیا جا چکا ہے اور جلد ہی اسے گوگل پلے اسٹور پر بھی دستیاب کر دیا جائے گا۔
یہ ایپ نہ صرف ایک اے آئی ویڈیو جنریشن پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی بلکہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کی طرح صارفین کو ویڈیو کلپس بنانے اور شیئر کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔ صارفین تحریری ہدایات دے کر اپنی پسند کی ویڈیوز بنا سکیں گے اور انہیں ایپ پر ہی شیئر بھی کر سکیں گے۔
تاہم، فی الحال ‘سورا 2’ کا ویب یا ڈیسک ٹاپ ورژن متعارف نہیں کرایا گیا، یعنی اسے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں اس کا ڈیسک ٹاپ ورژن بھی لانچ کیا جائے گا، جہاں صارفین اسے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی طرح ویب پر بھی استعمال کر سکیں گے۔