Get Alerts

اوپن اے آئی کا مقبول ویڈیو جنریشن ایپ سورا بند کرنے کا اعلان

اوپن اے آئی کا مقبول ویڈیو جنریشن ایپ سورا بند کرنے کا اعلان

کیلیفورنیا : اوپن اے آئی نے اچانک اپنی مقبول ویڈیو جنریشن ایپ سورا کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں کہا کہ "ہم سورا کو خیر باد کہہ رہے ہیں"، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ایپ اور اس سے منسلک API سروس کب تک مکمل طور پر بند کر دی جائے گی اور اس فیصلے کی بنیادی وجہ کیا ہے۔ کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سورا ایپ اور API بند کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ سورا ٹیم اپنی توجہ جدید روبوٹکس ریسرچ پر مرکوز کر سکے، جس سے حقیقی دنیا کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس اقدام کا مقصد اوپن اے آئی کی کمپنی کی توسیع اور مستقبل کی تحقیق پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

سورا کی اچانک بندش صارفین کے لیے حیران کن ہے، کیونکہ یہ ایپ چند ماہ قبل ہی متعارف کرائی گئی تھی اور ابتدائی طور پر بہت مقبول ہوئی تھی۔ تاہم، وقت کے ساتھ ساتھ اس کے ڈاؤن لوڈز میں کمی آئی اور کئی حلقوں نے تنقید کی کہ ایپ کو ڈیپ فیک ویڈیوز بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام اوپن اے آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، جس میں کمپنی نے صارفین کے لیے ایپس سے زیادہ طویل مدتی تحقیق اور ترقی پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: