آرمی چیف کی تاجروں سے ملاقات کے 24 گھنٹے بعد ہی مثبت نتائج ، سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 400 پوائنٹس کا اضافہ

 آرمی چیف کی تاجروں سے ملاقات کے 24 گھنٹے بعد ہی مثبت نتائج ، سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 400 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے بینچ مارک KSE-100 انڈیکس میں پیر کو 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد آرمی چیف کی جانب سے زرمبادلہ کی شرح میں شفافیت کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق انڈیکس صبح 11 بجے 45,730.16 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو کہ 45,312.65 پوائنٹس کے گذشتہ اعدادوشمار سے 0.92 فیصد یا 417.51 ​​پوائنٹس زیادہ ہے۔

بی بی سی کا کہنا ہے کہ ماہرین کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تاجروں سے ملاقات میں کرائی گئی یقین دہانیاں بھی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا باعث بنی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف نے لاہور کور ہیڈ کوارٹرز میں تاجر کمیونٹی سے ملاقات کی اور انھیں منی ایکسچینج کو ٹیکس کے دائرے میں لانے، ڈالر کے تبادلے اور انٹربینک ریٹ میں شفافیت کو فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مصنف کے بارے میں