Get Alerts

حماس کی غزہ میں جنگ بندی کی پیشکش ، اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار

حماس کی غزہ میں جنگ بندی کی پیشکش ، اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار

غزہ : غزہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جاری خونریز جنگ کے خاتمے کے لیے جامع جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی شق بھی شامل کرنا چاہتی ہے۔

تاہم اسرائیل نے اس پیشکش کو فوراً مسترد کر دیا اور اپنے پرانے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ صرف انہی شرائط پر رک سکتی ہے جو کابینہ نے رکھی ہیں، جن میں تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی اور حماس کا مکمل غیر مسلح ہونا شامل ہے۔

حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ غزہ میں ایک پائیدار اور مکمل جنگ بندی چاہتی ہے، لیکن غیر مسلح ہونے کی شرط کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ تبھی ممکن ہے جب ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہو۔

تنظیم نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور اسرائیلی حملوں کو نسل کشی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔غزہ میں موجودہ صورتحال میں تقریباً 48 یرغمالی ہیں جن میں سے صرف 20 کے زندہ بچنے کی امید ہے۔

ٹیگز: