Get Alerts

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں پیرنٹل کنٹرولز فیچر متعارف کروا کر والدین کی بڑی مشکل آسان کر دی

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں پیرنٹل کنٹرولز فیچر متعارف کروا کر والدین کی بڑی مشکل آسان کر دی

واشنگٹن : امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے مقبول چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں نیا پیرنٹل کنٹرولز فیچر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، جو خاص طور پر والدین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، یہ نیا فیچر نوجوانوں کی ذہنی صحت کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب چیٹ جی پی ٹی پر نوعمروں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے کے خدشات اٹھ رہے ہیں۔

کمپنی نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ والدین اب اپنے بچوں کے چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹس کو اپنے اکاؤنٹس سے جوڑ سکیں گے، اور چیٹ ہسٹری اور میموری جیسی بعض خصوصیات کو محدود یا غیر فعال کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، والدین کو اس بات پر کنٹرول حاصل ہوگا کہ چیٹ بوٹ سوالات کا جواب کیسے دیتا ہے۔

یہ فیچر والدین کو اس وقت بھی اطلاع دے گا جب ان کے نوعمر بچوں میں ذہنی دباؤ یا پریشانی کے آثار نظر آئیں گے، تاکہ والدین اور بچوں کے درمیان اعتماد قائم رکھا جا سکے اور بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں اگلے مہینے سے نافذ العمل ہوں گی اور یہ محض شروعات ہے۔ کمپنی ماہرین کی رہنمائی میں چیٹ جی پی ٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھے گی اور آئندہ 120 دنوں میں اپنی ترقی کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔

ٹیگز: