لاہور:پنجاب پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بھارت کے مختلف ڈیموں میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔
بھارت کے پونگ ڈیم پر پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے پونگ ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 32 ہزار 595 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے ستلج پر واقع بھاکرا ڈیم کی پانی کی سطح 1679 فٹ ہے جو کہ اس کی زیادہ سے زیادہ سطح کے قریب ہے۔ اس کے علاوہ، ہریکے ہیڈ ورکس سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 30 ہزار 677 کیوسک ہے
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بھارت نے بغیر پیشگی اطلاع کے چناب دریا میں پانی چھوڑا ہے، جس کی وجہ سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور عوام کو خبردار کر دیا گیا ہے۔