کراچی:محکمہ موسمیات نے سندھ میں 7 سے 10 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث کراچی اور دیگر نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔
ہوا کا کم دباؤ 6 ستمبر کو سندھ میں داخل ہوگا جس سے بارشوں میں شدت آئے گی۔ سندھ کے کئی اضلاع سمیت کراچی میں
موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، جہاں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور عوام سے حفاظتی اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔