Get Alerts

ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ

 ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر انہوں نے درست فیصلہ کیا، امریکا یہ جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے۔

ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین میں جاری جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر اے آئی انسانیت کے خلاف ہوگئی تو اسے روکنے کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ ضرور موجود ہوگا۔

امریکی صدر نے امریکی فوج کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخائر کم ہونے سے متعلق رپورٹس کو بھی مسترد کردیا۔ انہوں نے ایسی خبروں کو ’’غداری‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے سو فیصد غلط ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی فوج کے پاس گولہ بارود کی تقریباً لامحدود مقدار موجود ہے، جبکہ امریکا ہتھیاروں کی پیداوار بھی تیز کر رہا ہے۔

برطانیہ کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ ملک کو توانائی اور امیگریشن کے سنگین مسائل کا سامنا ہے اور توانائی کی قیمتیں ضرورت سے تین سے چار گنا زیادہ ہیں۔

ٹرمپ نے برطانیہ کو مشورہ دیا کہ وہ شمالی سمندر میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دنیا بھر سے برطانیہ آنے والے افراد کی آمد نہ روکی گئی تو ملک اپنی شناخت کھو سکتا ہے۔

ٹیگز: