Get Alerts

"معاہدہ ہو یا نہ ہو، ہم جنگ جیت چکے ہیں"، صدر ٹرمپ کا ایران اور چین کو دو ٹوک پیغام، امریکی میڈیا پر شدید برہمی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر فاتحانہ انداز اختیار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی کوئی پرواہ نہیں ہے کیونکہ واشنگٹن اپنی عسکری برتری ثابت کر چکا ہے۔
 صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی کارروائی کے نتیجے میں آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں (Mines) ہٹا دی گئی ہیں، جو کہ ایک بڑی تزویراتی کامیابی ہے۔چین کا نام لیتے ہوئے صدر نے کہا کہ اگر بیجنگ نے تہران کو اسلحہ فراہم کرنے کی کوشش کی تو اسے "انتہائی سنگین مسائل" کا سامنا کرنا پڑے گا۔
     صدر ٹرمپ نے نیٹو (NATO) کے کردار کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں نے اس بحران میں مطلوبہ تعاون نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر سے خالی بحری جہاز اب تیل لینے کے لیے امریکہ کا رخ کر رہے ہیں، جس سے امریکی معیشت مزید مستحکم ہو رہی ہے۔
صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے مکمل طور پر "ناقابلِ اعتبار" قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا یہ جھوٹ پھیلا رہا ہے کہ ایران جنگ جیت رہا ہے، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ صدر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میڈیا کے لوگ "ٹرمپ سنڈروم" (Trump Syndrome) کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے وہ حقائق کو درست طور پر نہیں دیکھ پا رہے۔

ٹیگز: