Get Alerts

نارووال مندر معاملہ، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

نارووال مندر معاملہ، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے نارووال کے اڈہ سراج میں ہندو مندر سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے الزامات کو جھوٹ اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت حقائق کو مسخ کرکے سستی حرکتوں کا سہارا لے رہا ہے، بھارتی پروپیگنڈا حقائق تبدیل نہیں کرسکتا۔

ترجمان کے مطابق بھارت میں اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں پر ریاستی سرپرستی میں حملوں کا ریکارڈ دنیا کے سامنے ہے۔ بھارت کا منفی پروپیگنڈا اقلیتوں پر مظالم کے شرمناک ریکارڈ سے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے بجائے اپنے ہاں اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کی صورتحال پر توجہ دینی چاہیے۔

ٹیگز: