Get Alerts

 سندھ نئے صوبے کے حق میں نہیں، پنجاب میں جنوبی پنجاب کی قرارداد موجود ہے: گورنر

 سندھ نئے صوبے کے حق میں نہیں، پنجاب میں جنوبی پنجاب کی قرارداد موجود ہے: گورنر

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سندھ نئے صوبے کے حق میں نہیں، سندھی عوام صوبے کے معاملے پر بہت جذباتی ہیں، جبکہ پنجاب میں پہلے ہی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرارداد جمع ہے۔

ایکسپو سنٹر لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان بننے سے اب تک ہم مختلف تجربات کرتے آ رہے ہیں۔ جمہوریت میں دھرنے اور احتجاج کرنا جائز ہے، تاہم احتجاج کے ساتھ جمہوری اصولوں کی پاسداری بھی ضروری ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی بات تو ہوتی ہے لیکن انتخابات منعقد نہیں ہوتے۔ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات بھرپور تیاری کے ساتھ لڑے گی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دو سال بعد عوام فیصلہ کریں گے کہ وہ حکومت کی کارکردگی سے خوش ہیں یا نہیں۔ عوام کا فیصلہ ہی حکومت کی کارکردگی کا اصل پیمانہ ہوگا۔

ٹیگز: