مساجد کے دروازے غیر مسلموں کیلئے کھول دیئے گئے

مساجد کے دروازے غیر مسلموں کیلئے کھول دیئے گئے

بوسٹن: امریکی ریاست میساچوسٹس کی مساجد ان دنوں غیر مسلموں کی میزبانی کررہی ہیں۔

بوسٹن کے اسلامی مرکز اور سترہ دیگر مساجد نے ایک پروگرام کے تحت غیر مسلموں کو دعوت عام دی ہے کہ وہ آئیں اور مسلمانوں کی مذہبی رسومات کا قریب سے مشاہدہ کریں اور دین اسلام کے بارے میں اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کے شعبہ میساچوسٹس کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر جان رابنز نے کہا ہے کہ مساجد کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں تاکہ اسلام کے حوالے سے امریکیوں میں جو انجانا خوف پیدا ہوگیا ہے اسے دور کیا جاسکے۔

مصنف کے بارے میں