Get Alerts

پنجاب میں الیکشن کا شیڈول جاری

پنجاب میں الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی میں اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہو گی۔


نوٹیفکیشن کے مطابق اپیلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلے 17 اپریل تک کرے گا اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اپریل کو جاری ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینےکی آخری تاریخ 19 اپریل ہوگی اور  امیدواروں کو انتخابی نشانات 20 اپریل کو جاری ہوں گے۔