آصف زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

آصف زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔

صدر مملکت کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں جنرل ساحر شمشاد نے صدر مملکت کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اس موقع پر صدرِ پاکستان کو ملکی سیکیورٹی کی صورتِ حال اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے بتایا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔


اس موقع پر صدرِم ملکت آصف علی زرداری نے سرحدوں کے دفاع اور ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور  کہا کہ اعتماد ہے کہ سیکیورٹی فورسز اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پا لیں گی۔

ملاقات میں دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔