Get Alerts

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلہ دیش ، دفاعی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلہ دیش ، دفاعی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ دورے کے دوران جنرل مرزا نے عبوری سربراہ محمد یونس، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظم الحسن، فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور مسلح افواج ڈویژن کے پی ایس او لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

جنرل مرزا نے بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کی پاکستان کی خواہش کو دہرایا اور کہا کہ دونوں ممالک کا رشتہ خود مختاری اور باہمی احترام کی بنیاد پر مزید گہرا کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان، بنگلہ دیش کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر مزید تعاون کے لیے تیار ہے۔

ٹیگز: