راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آسٹریلیا کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے سالانہ دفاعی و سکیورٹی مذاکرات کے 14ویں اجلاس میں شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آسٹریلیا کی اعلیٰ عسکری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دفاعی تعاون، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل شمشاد مرزا کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے۔