Get Alerts

 ٹرمپ کا ایران سے دوسرے لاپتہ پائلٹ کو بھی باحفاظت نکالنے کا دعویٰ

 ٹرمپ کا ایران سے دوسرے لاپتہ پائلٹ کو بھی باحفاظت نکالنے کا دعویٰ

واشنگٹن: مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید جنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور بڑی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اسپیشل فورسز نے ایران کے دشوار گزار علاقے میں انتہائی خطرناک آپریشن کر کے اپنے دوسرے لاپتہ پائلٹ کو بھی باحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں بتایا کہ یہ کوئی معمولی کارروائی نہیں تھی بلکہ دشمن کے زیرِ اثر علاقے میں دو الگ الگ اور انتہائی پیچیدہ آپریشنز کیے گئے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ  دوسرا پائلٹ ایران کے ایک ایسے دشوار گزار اور پہاڑی علاقے میں روپوش تھا جہاں دشمن کی گرفت مضبوط تھی۔ امریکی کمانڈوز نے جان کی بازی لگا کر دشمن کے علاقے میں گھس کر اپنے "جنگجو پائلٹ" کو ڈھونڈ نکالا اور اسے بحفاظت نکال کر لے آئے۔
صدر ٹرمپ نے اپنی فورسز کی کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ  ہمارا عزم پتھر کی لکیر ہے؛ ہم جنگ لڑنے والے کسی بھی امریکی کو دشمن کے علاقے میں اکیلا یا پیچھے نہیں چھوڑیں گے۔ چاہے حالات کتنے ہی سنگین کیوں نہ ہوں، امریکہ اپنے ہیروز کو واپس لانا جانتا ہے۔

ٹیگز: