Get Alerts

"ٹرمپ کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے": ایران کا امریکی پائلٹ کے کامیاب ریسکیو آپریشن کی تردید، دشمن کے طیارے مار گرانے کا دعویٰ

تہران : ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے ایران سے ایک امریکی پائلٹ کو بحفاظت نکالنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایرانی حکام نے اس پروپیگنڈے کو "سفید جھوٹ" قرار دیتے ہوئے امریکی ریسکیو آپریشن کی ناکامی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے مطابق، امریکی افواج نے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے پائلٹ کو بازیاب کرانے کی مہم جوئی کی۔ امریکی طیاروں نے ایران کے اندر داخل ہو کر ریسکیو آپریشن کرنے کی کوشش کی، جسے ایرانی دفاعی نظام نے فوری طور پر بھانپ لیا۔
 ایرانی فضائیہ اور زمینی افواج نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے دشمن کے طیاروں کو نشانہ بنایا۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی میں امریکی طیاروں کو تباہ کر دیا گیا اور مشن کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا۔ایرانی حکام نے امریکی صدر کے بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا
 ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اس بڑی عسکری ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور ایک فرضی "کامیاب آپریشن" کا ڈرامہ رچایا۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی بازیابی کا دعویٰ محض اپنی عوام کو دھوکہ دینے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ حقیقت میں امریکی مشن کو عبرتناک شکست ہوئی ہے۔اس واقعے نے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود کشیدہ تعلقات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ واشنگٹن ابھی تک اپنے پائلٹ کی بازیابی کے دعوے پر قائم ہے۔

ٹیگز: