تہران: ایرانی فوج نے ایک اور اسرائیلی F-35 طیارہ مغربی فضائی حدود میں مار گرانے اور اس کے پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ’مہر‘ کے مطابق جدید جنگی طیارہ فضائی دفاعی نظام کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ طیارہ تباہ ہونے سے پہلے نکلنے میں کامیاب ہوا لیکن ایرانی کمانڈوز نے اسے حراست میں لے لیا۔
یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ رات بھی ایران نے دو اسرائیلی ایف-35 طیارے مار گرانے اور ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کی اسرائیلی افواج نے تردید کی تھی۔