تہران :اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں دونوں طرف سے طیارے مار گرائے جانے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوج نے تبریز میں ایک اسرائیلی ایف-35 طیارہ مار گرایا ہے۔
دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے تہران کے ہوائی اڈے پر دو ایرانی ایف-14 جنگی طیارے تباہ کر دیے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے میزائل داغے جن میں سے ایک کو روک لیا جبکہ دو میزائل حدود سے باہر گر گئے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل پر ایک تاریخی اور بہت شدید حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ آج اسرائیل میں رات کو دن بنا دیا جائے گا، یعنی وہ بڑی کارروائی کرنے جا رہے ہیں۔