Get Alerts

سرفراز احمد نےغیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا

سرفراز احمد نےغیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا

لندن: سرفراز احمد نے نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ڈیبیو میچ میں عمدہ اننگز کھیل کر غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا ۔ انہوں نے اپنی اننگز کے دوران ایسے جاندار چھکے لگائے کہ سٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی بے اختیار داد دیتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق  سرفراز احمد ٹی 20 بلاسٹ کے آخری چند میچ کھیلنے کیلئے یارک شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان نے اپنا پہلا میچ ڈربی شائر کے خلاف کھیلاجس میں 31 گیندوں پر تین چھکوں سمیت 42 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،سرفراز احمد کی شاندار بیٹنگ نے سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کو بے اختیار داد دینے پر مجبور کر دیا۔میچ میں اچھی بیٹنگ کے باوجود سرفراز اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔