سلمان شہباز کی جائیداد ضبطگی کیلئے نیب نے عدالت سے رجوع کر لیا

سلمان شہباز کی جائیداد ضبطگی کیلئے نیب نے عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور:نیب نے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے باقاعدہ کارروائی کی اجازت طلب کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کیلئے دائر کردہ درخواست میں نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو 6 دفعہ کال اپ نوٹس جاری کیے گئے تاہم انہوں نے نیب انوسٹی گیشن جوائن نہیں کی ۔

سلمان شہباز ملک سے باہر فرار ہو چکے ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے سلمان شہباز کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں، عدالت سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے۔