Get Alerts

پی ٹی آئی کا چیئر مین کی گرفتاری اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

 پی ٹی آئی کا چیئر مین کی گرفتاری اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
سورس: File

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف  کی جانب سے چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

چیئر مین عمران خان کی سزا اور  گرفتاری پر ترجمان پی ٹی آئی کا رد عمل سامنے آ گیا۔ 

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چیئر مین کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرے گی۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سیشن عدالت کا فیصلہ سیاسی انتقام کی بد ترین مثال ہے۔  توشہ خانہ مقدمے کے ذریعے نظام عدل کی پیشانی پر ایک اور سیاہ دھبہ لگایا ہے۔ 

  چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں  تین سال کی سزا، ایک لاکھ جرمانےاور گرفتاری کے حکم کے بعد لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی رہائشگاہ  سے عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 3 سال کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ عمران خان پر توشہ خانہ کیس ثابت ہوتا ہے لہذا انہیں سزا سنائی جاتی ہے اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

ٹیگز: