Get Alerts

مختلف شہروں میں 5.8 شدت کا زلزلہ 

مختلف شہروں میں 5.8 شدت کا زلزلہ 

اسلام آباد : ملک کے مختلف  شہروں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔  اسلام آباد ، راولپنڈی ،لاہور ، پشاور میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 8 اور  گہرائی 196 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

نیو نیوز کے مطابق ہزارہ، مردان، کوہاٹ ،ڈی آئی خان ،نوشہرہ، خیبر، جہانگیرہ، مردان، صوابی ، سوات، مہمند  ،پھالیہ ،ڈڈیال آزاد کشمیر میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ایبٹ آباد ،میرپور آزاد کشمیر ،دیر بالا ،چنیوٹ ،سرگودھا ،شاہ کوٹ ،میانوالی،سرگودھا اور گردونواح بھی لرز اٹھے۔ 

ٹیگز: