پاکستان کے مختلف شہروں میں 5.9 شدت کا زلزلہ

پاکستان کے مختلف شہروں میں 5.9 شدت کا زلزلہ
سورس: File

اسلام آباد : پاکستان کے مختلف شہروں کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندو کش افغانستان زیجن تھا  جبکہ گہرائی 210کلومیٹر تھی  ۔

اسلام آباد راولپنڈی، پشاور، آزاد کشمیر، حافظ آباد، لنڈی کوتل، چلاس، میانوالی، گلگت ، غذر، مردان، مہمند، خیبر ، کوہاٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

مانسہرہ ،سوات ،لوئردیر ،بونیر،ایبٹ آباد ،شانگلہ ،جلال پور بھٹیاں ،چارسدہ ،منڈی بہاؤالدین ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی زلزلہ آیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ 

پاکستان کے مختلف شہروں سمیت افغانستان کے شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔