کوئٹہ ، پشین، قلعہ عبداللہ ، چمن اور نوشکی میں زلزلہ

کوئٹہ ، پشین، قلعہ عبداللہ ، چمن اور نوشکی میں زلزلہ

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں  پیشین قلعہ عبداللہ چمن نوشکی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے  ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت۔5.4 تھی ۔

منگل کی صبح   5 بجکر 36 منٹ پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے  جس سے لوگ گھبرا گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کمروں سے باہر نکل آئے۔

پی ایم ڈی اسلام آباد مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت5.4 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 35 کلو میٹر اور مرکز کوئٹہ سے 150 کلو میٹر دور جنوب مغرب میں تھا  ۔

کوئٹہ کے علاوہ پیشین قلعہ عبداللہ نوشکی چمنن،چاغی اور دیگر علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے تاہم کہیں سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی  ۔ زلزلے کے وقت لوگ سحری ختم ہونے کے بعد نماز فجر کی ادائیگی میں مصروف تھے۔ 

مصنف کے بارے میں