کراچی: معروف مسلم سکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں 430 فٹ بلند مقام سے بنجی جمپنگ کر کے اپنی جرات مندی کا ثبوت دیا۔
59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے نہ صرف بنجی جمپنگ بلکہ کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ جیسے سنسنی خیز ایڈونچر کھیلوں میں بھی حصہ لیا۔ ان کی یہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایسی مہم جوئی کی ہو، گزشتہ سال یوگنڈا میں بھی انہوں نے 165 فٹ بلند مقام سے بنجی جمپنگ کی تھی۔
بنجی جمپنگ میں مضبوط رسی کے ساتھ کسی بلند مقام سے چھلانگ لگائی جاتی ہے، جس سے سنسنی خیز جھولے کا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اس منفرد اقدام نے ان کے مداحوں میں خوشی اور حیرت کا سمندر پیدا کر دیا ہے۔