Get Alerts

سعودی شہزادی جواہر کی والدہ دنیائے فانی سے رخصت

سعودی شہزادی جواہر کی والدہ دنیائے فانی سے رخصت

ریاض: سعودی شہزادی جواہر بنت مساعد بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا پیر کے روز انتقال ہو گیا ہے۔ سعودی شاہی محل نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کا جنازہ آج نماز عصر کے بعد امام ترکی بن عبداللہ مسجد، ریاض میں ادا کیا گیا۔

ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے نماز جنازہ کی امامت کی، جس میں سعودی شاہی خاندان کے ارکان، حکومتی عہدیداران اور دیگر شہریوں نے بھی شرکت کی۔ شاہی محل نے مرحومہ کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی مغفرت کرے۔
 

ٹیگز: