Get Alerts

سعودی شہزادی جواہر بنت بندر انتقال کر گئیں، نماز جنازہ ریاض میں ادا

سعودی شہزادی جواہر بنت بندر انتقال کر گئیں، نماز جنازہ ریاض میں ادا

ریاض: سعودی عرب کی شہزادی جواہر بنت بندر بن محمد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق سعودی ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں کی گئی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، شہزادی مرحومہ کی نماز جنازہ ریاض کی معروف جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں نمازِ عصر کے بعد ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں گورنر ریاض، نائب گورنر سمیت اعلیٰ سعودی حکام اور شاہی خاندان کے متعدد افراد نے شرکت کی۔

ایوانِ شاہی کی جانب سے شہزادی جواہر کے لیے مغفرت، رحمت اور درجات کی بلندی کی دعا کی گئی ہے۔

ٹیگز: