Get Alerts

یومِ استحصالِ کشمیر: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی، ملک بھر میں تقریبات اور ایک منٹ کی خاموشی

یومِ استحصالِ کشمیر: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی، ملک بھر میں تقریبات اور ایک منٹ کی خاموشی

اسلام آباد: آج 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات، ریلیوں اور اجتماعات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ سے ڈی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں ترجمان دفترِ خارجہ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، جبکہ مختلف شہروں میں خصوصی دعائیں اور تقاریب بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔

ٹیگز: