Get Alerts

 کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار،یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی نغمہ جاری

 کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار،یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی نغمہ جاری

اسلام آباد:5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کی مناسبت سے خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا ہے۔ نغمہ کشمیری عوام کے جذبات، احساسات اور امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

خصوصی نغمے کے بول "تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے" کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور وابستگی کے پیغام کو اجاگر کرتے ہیں۔

نغمے میں کشمیری عوام کے جذبات، قربانیوں اور ان کے ساتھ مسلسل حمایت کے عزم کو پیش کیا گیا ہے، جبکہ مختلف حلقوں کی جانب سے اسے یومِ استحصالِ کشمیر کی مناسبت سے اہم پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: