Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کی جائیکا صدر سے ملاقات، پاک جاپان شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر زور

وزیراعظم شہباز شریف کی جائیکا صدر سے ملاقات، پاک جاپان شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر زور

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے صدر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں پاکستان اور جاپان کے درمیان تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ سات دہائیوں پر محیط دیرینہ شراکت داری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ٹیم ورک کے ذریعے مشکل معاشی چیلنجز پر قابو پایا، جبکہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں صرف تین برس میں سرکاری محصولات دگنے ہوئے۔ انہوں نے معدنیات کے شعبے کی ترقی کو حکومتی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے جائیکا کے تعاون کو سراہا۔

ٹیگز: