بھارت نے نیپال سے ملحقہ سرحد پر نگرانی میں اضافہ کر دیا

بھارت نے نیپال سے ملحقہ سرحد پر نگرانی میں اضافہ کر دیا

بھارت نے ریاست اترپردیش میں نیپال سے ملحقہ 500کلومیٹر طویل سرحد پر سیکورٹی بڑھادی ہے، یہ اقدام نیپال میں 7دسمبر کو ہونے والے جنرل اور اسمبلی الیکشن کے باعث اٹھایا گیا ہے.بھارتی فورس کے کمانڈر کے مطابق اس بات کا فیصلہ دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

بھارتی کمانڈر کا کہنا ہے کہ بھارت۔نیپال سرحد تین دن کے لئے مکمل سیل رہےگی جبکہ لوگوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہوگی۔ریاست کے لکھم پور کھیری، سدھارتھ نگر، پیلی بھیت،کوشی نگر،باہرائچ، شراواستی اور بلرام پور اضلاع میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہےاور سیکورٹی اہلکار 24گھٹنے الرٹ رہیں گے۔

حکام نے پیراملٹری فورس، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کو سرحدی علاقے میں سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔