فیصل آباد : تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے ساتھ اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے میرے اچھے تعلقات ہیں ، میڈیا پر چلنے والی اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ، کچھ وزرا کے متوقع استعفوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس کے متعلق بہتر جانتے ہیں۔