شاہین پہلی اننگز میں 139 رنز کیساتھ آج تیسرے روز کا کھیل شروع کریں گے

شاہین پہلی اننگز میں 139 رنز کیساتھ آج تیسرے روز کا کھیل شروع کریں گے
کیپشن: فوٹو کریڈٹ، پاکستان کرکٹ ٹیم آفیشل پیج

ابوظہبی میں جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں شاہین پہلی اننگز میں 139 رنز کیساتھ آج تیسرے روز کا کھیل شروع کریں گے.

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم 3 وکٹ اور 139 رنز کیساتھ آج تیسرے روز کا کھیل شروع کرے گی۔اظہر علی 62 جبکہ اسد شفیق 26 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں ،اوپنرمحمد حفیظ صفر ، امام الحق 9 جبکہ حارث سہیل 34 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے ۔

اس سے قبل پاکستان نے مہمان کیویز کو 274 رنز پر آؤٹ کیا ،بلال آصف نے 5 ، یاسر شاہ نے 3 بلے بازوں کا شکار کیا ۔ واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔