الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا 

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا 

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی نا اہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کا موقف تھاکہ انٹر پارٹی انتخابات کا ریکارڈ جمع کروادیا ہے ۔اب کیس ختم ہو جانا چاہیے۔درخواست گزار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات کو کسی نے تسلیم نہیں کیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ہم نے انٹر پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروادیا ہے ۔اب اس کیس کو ختم ہوجانا چاہیے کیوں کہ قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہوگیا ہےکیونکہ پارٹی کا نیا چئیرمین آگیا ہے۔

 شعیب شاہین نے کہا کہ اگر آپ اس کیس کو چلانا چاہتے ہے تو اکبر ایس بابر پٹیشن دائر کررہے ہیں  اس کے ساتھ چلالیں اس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ آپ خالد محمود کو موقع دے رہے کہ وہ نئے چیئرمین کے خلاف بھی پٹیشن دائر کرے۔

 درخواست گزار خالد محمود ایڈووکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات کو کسی نے تسلیم نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کے بانی ممبر اکبر ایس بابر نے بھی انٹر پارٹی الیکشن کو تسلیم نہیں کیا۔

 آپ آرڈر میں لکھ کر دےدیں کہ عمران خان سزا یافتہ ہے وہ پارٹی کا کوئی عہدہ رکھ نہیں سکتے۔ چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ  بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے الیکشن لڑا ہی نہیں اس میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔

مصنف کے بارے میں