دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر قومی عزم و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

 دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر قومی عزم و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
سورس: file

 
اسلام آباد: اسلام آباد :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  تسلط کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج  یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہاہے ۔

وزارت امور کشمیر کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کو اندرون و بیرون ملک منانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ جس میں کہا گیا کہ ملک بھر اور آزاد جموں و کشمیر میں یکجہتی واک کا انعقاد کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جائے گی۔ شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 9:30 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

پاکستان بھر میں کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لیے اہم ایونیس، ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں کے ارد گرد پوسٹرز اور بل بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں مباحثہ اور تقریری مقابلوں کے ساتھ ساتھ مضمون نویسی کے مقابلے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر منائے جانے کا مقصد ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی پاکستانی قوم کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں