"خوابوں کی تعبیر" یکجہتی کشمیرکیلئے خصوصی نغمہ جاری

سورس: file

اسلام آباد: 76سال بعد بھی ہندوستان کشمیریوں کے مضبوط عزائم اور حوصلوں کا پست نہیں کرسکا، ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہم پلہ کھڑا ہے، کشمیر بنے گا پاکستان،  یوم کشمیرکے موقع پر پاکستان نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے خصوصی نغمہ جاری کردیا۔

خصوصی نغمے کے بول راشد منہاس جبکہ آواز کامران اللہ خان نے پیش کی، اس نغمے کو ’خوابوں کی تعبیر‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1754369005585113420

کشمیر پر ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کو 76 برس بیت گئے، آج بھی کشمیر میں ہندوستان کی ظالمانہ اور غیر انسانی کاروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ، ہر سال ہزاروں معصوم کشمیری ہندوستانی بربریت کے ہاتھوں شہید کردئیے جاتے ہیں، لیکن آج بھی ہندوستان کشمیریوں کے مضبوط عزائم اور حوصلوں کا پست نہیں کرسکا، ظلم و بربریت کے باوجود کشمیری ڈٹے ہوئے ہیں۔ ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اس امید کے ساتھ کھڑا ہے کہ ایک دن کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔

مصنف کے بارے میں